ملک میں مہنگائی بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے میں 0.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 11.53 فیصد تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ مہنگی، 10 سستی جبکہ 21 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق چکن، دال چنا، پیاز، لہسن، ایل پی جی، انڈے، ایری چاول اور آٹا سمیت مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
دوسری جانب چینی، آلو، ٹماٹر، پاؤڈر دودھ، گڑ، دال مونگ، پٹرول، ڈیزل اور دال مسور کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
