برکس اجلاس کے بعد عالمی رہنماؤں کی طبیعت ناساز، بھارتی میزبانی پر سوالات
بھارت میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے بعض عالمی رہنماؤں کی اجلاس کے بعد طبیعت ناساز ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد بھارتی میزبانی اور انتظامات سے متعلق سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
برطانوی جریدے دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کی بھارت میں ہونے والے برکس اجلاس سے اچانک واپسی کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئیں۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا بھی نئی دہلی میں ہونے والی سربراہی کانفرنس سے واپسی کے بعد علیل ہو گئے۔
دوسری جانب اجلاس کے دوران عشائیے کے مینو اور انتظامات کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض حلقوں کی جانب سے بھارتی انتظامیہ کے انتظامی اقدامات اور میزبانی پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
عالمی رہنماؤں کی صحت سے متعلق سامنے آنے والی اطلاعات اور اجلاس کے انتظامات پر ہونے والی تنقید کے باعث برکس کانفرنس کی بھارتی میزبانی پر مختلف سوالات پیدا ہوئے ہیں۔
