مانسہرہ (ڈسٹرکٹ نیوز) پاک فوج، سول انتظامیہ اور ناردرن پاکستان ہیلتھ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے اے پی ایس بٹراسی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں 50 سے زائد ماہر ڈاکٹروں اور کنسلٹنٹس نے مقامی افراد کا طبی معائنہ کیا۔ کیمپ کے دوران مجموعی طور پر 6 ہزار 632 افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ مریضوں کے ای سی جی، خون کے ٹیسٹ اور ہیموگلوبن مانیٹرنگ سمیت مختلف طبی معائنے کیے گئے جبکہ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ اور کمانڈر لاجسٹک 12 ڈویژن نے کیمپ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ مقامی افراد نے جدید طبی سہولیات سے آراستہ مفت کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ پاک فوج دفاعِ وطن کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت کے میدان میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
ڈسٹرکٹ نیوز — خبر وہی، جو حقیقت کے قریب!
