تحریک انصاف نے لانگ مارچ منسوخ کرنے کو بانی چیئرمین سے ملاقات سے مشروط کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کی سیاسی اور کور کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کے ساتھ مذاکرات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی۔
تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ لانگ مارچ ملتوی کرنے کا فیصلہ بانی چیئرمین ہی کرسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں بانی چیئرمین سے ملاقات کی شرط رکھی جائے گی۔
