ڈیرہ اسماعیل خان
ڈسٹرکٹ آڈریٹوریم ہال میں پی ٹی آئی کے جلسہ کی تیاریوں میں مصروف کارکنان پر10نامعلوم افراد کا حملہ ، موبائلز چھین لئے، بینرز کو آگ لگادی، 3کارکنان زخمی،جلسہ منسوخ ۔تفصیلات کے مطابق 25سالہ رمضان مروت ولد پرویز سلیم مروت سکنہ شاہ عالم چوک نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ ڈسرکٹ آڈریٹوریم ہال میں پی ٹی آئی کا ہمارا جلسہ تھا، گزشتہ رات میں اور دیگر ساتھی جلسہ کے حوالے سے بینرز ، کرسیاں لگا رہے تھے کہ اس دوران 9سے 10نامعلوم ملزمان اچانک آئے اور ہمیں پکڑ کر زد و کوب کرنے لگے، ہم سے موبائل فون لے لئے، اور بینرز کو آگ لگا دی ، دوران زدوکوبی میں شدید زخمی ہوگیا ہوں ،ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعہ کے بعد جلسہ کو منسوخ کردیاگیا۔
