کوئٹہ 18 ستمبر: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کوہاٹ کے پرانا پولیس لائن میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت اور وحشت پر مبنی ذہنیت کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔ اس مقصد کیلئے ہمیں قومی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ مشترکہ کوشوں سے ہم دہشتگردوں اور تخریب کاروں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا سکتے ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کوہاٹ دھماکے میں شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ زخمیوں سے یکجہتی و ہمدردی کا اظہار بھی کیا
