صدرِ مملکت کی فوجی اعزازات دینے کی منظوری
***********
اسلام آباد، ( ڈسٹرکٹ نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے 1,172 اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری دے دی۔
ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق فوجی اعزازات ملک کے دفاع، سلامتی اور قومی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے اہلکاروں کو دیے جائیں گے۔
یہ اعزازات وطن کے دفاع اور قومی خدمت کے لیے فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کی خدمات کے اعتراف اور ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی علامت ہیں۔
صدرِ مملکت کی جانب سے 1,172 اہلکاروں کے لیے فوجی اعزازات کی منظوری یومِ آزادی کے موقع پر قومی خدمت اور وطن کے دفاع سے وابستہ اہلکاروں کی خدمات کے اعتراف کا اہم اقدام ہے۔
