اسلام آباد (ڈسٹرکٹ نیوز): زیرو پوائنٹ کے قریب اسلام آباد ایکسپریس وے پر سڑک سے پانی نکلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی ڈی اے نے وضاحت جاری کردی۔سی ڈی اے حکام کے مطابق ایکسپریس وے کے مذکورہ مقام سے پانی کسی پائپ لائن کی لیکیج کے باعث نہیں نکل رہا بلکہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں زیرِ زمین پانی کی سطح بلند ہونے سے وہاں قدرتی چشمہ نمودار ہوا ہے۔سی ڈی اے کے مطابق اس مقام سے پانی کی کوئی سرکاری پائپ لائن نہیں گزر رہی۔ حکام نے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری اقدامات بھی کیے ہیں۔
