اسلام آباد (ڈسٹرکٹ نیوز) وفاقی دارالحکومت میں پولیس کے سرچ آپریشنز کے دوران 159 افراد، 85 گھروں، 8 دکانوں، 90 موٹر سائیکلوں اور 27 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ پولیس کے مطابق مزید جانچ پڑتال کے لیے 26 مشکوک افراد اور 11 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانوں منتقل کیا گیا، جبکہ کارروائی کے دوران غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا اور ملزمان گرفتار کیے گئے
