اسلام آباد: اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں سرکاری اسکولوں کی خستہ حال عمارتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے صہیب شبیر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل فیصل عرفان اور درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے اسکولوں کی عمارتوں کی موجودہ صورتحال سے متعلق معاملے پر ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی طلبی کے بعد کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔
