اقلیت مخالف نظریات کے حامل مودی اور انتہاپسند ہندو تنظیم آرایس ایس کوعالمی سطح پر مسلسل ہزیمت کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔بھارتی جریدہ مکتوب میڈیا کے مطابق؛موہن بھاگوت کے متنازعہ دورۂ لندن پر سماجی کارکنوں نے بھارتی اقلیتوں کے حقوق کے دفاع میں شدید احتجاج کیابرطانوی جریدہ دی انڈیپینڈینٹ کے مطابق؛آر ایس ایس سربراہ بھاگوت کے برطانیہ کے دورے پر مظاہرین نے پارلیمنٹ کے قریب بھر پور احتجاج کیابھارتی جریدہ اسکرول ان کے مطابق؛پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرین نے واضح طور پر آرایس ایس کے ہندو انتہا پسند نظریے کو مسترد کر دیامظاہرین نے ہندو قوم پرست تنظیم کے نظریے پر برطانوی حکومت کی خاموشی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا،مظاہرین نے گجرات میں 2002 کے قتلِ عام کو فراموش نہ کرنے اور فاشزم کیخلاف متحد ہونے کا مطالبہ کیا، اسکرول ان اس سے قبل امریکی کمیشن نے بھی آرایس ایس سربراہ کا ویزا منسوخ کر کے امریکہ داخلے پر پابندی پر زور دیا تھاکینیڈین ارکانِ پارلیمنٹ نے بھی کینیڈا میں ہندوتوا تنظیم کے سربراہ کی موجودگی کو سماجی بدامنی کا باعث قرار دیاتفرقہ پسند آر ایس ایس کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی نے انتہا پسند تنظیم اور مودی کا فاشسٹ چہرہ عیاں کر دیاہے
