صحافی بلال غوری کو 3 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں پیش کیا گیا جویڈشنل مجسٹریٹ ملک امان نے کیس پر سماعت کی این سی سی آئی اے کیجانب سے مزید 6 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے بلال غوری کے مزید جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔وکیل عمران شفیق نے کہاریکوری یہ بتا چکے کہ ہو چکی ہے، اب انکو مزید کس لیئے ریمانڈ چاہئے؟ موبائل اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا اور سوشل میڈیا اکاونٹ بھی ان کے پاس ہیں، بلال غوری نے کہامیرے سارے اکاونٹ اور میرے موبائل اور لیپ ٹاپ ان کے پاس ہے، تفتیشی افسر نے کہاان کے اکاونٹ پر ڈبل ویریفکیشن لگی ہے، لاگ ان میں دشواری ہے، بلال غوری نے کہااب یہی بچا ہے کہ یہ میرے منہ سے زبان کھینچ لیں
