بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گورگینہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے مسافر وین روک کر ۲۰ زیرِ تربیت پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اہلکار قلات کے ریکروٹ ٹریننگ سینٹر میں تربیت حاصل کر رہے تھے اور ہفتہ وار چھٹی پر اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔
پورٹس کے مطابق واقعہ جمعے کے روز قلات، مستونگ اور نوشکی کو ملانے والی رابطہ سڑک پر پیش آیا۔ مغوی اہلکاروں کا تعلق واشک، چاغی، خاران اور نوشکی اضلاع سے بتایا گیا ہے۔
تاحال اغوا کاروں کی شناخت اور اہلکاروں کے مقام کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
