اسلام آباد مانیٹرنگ ڈیسک:
تازہ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کے دورۂ بھارت کی تاریخ تاحال طے نہیں ہوسکی۔ سفارتی مصروفیات اور بعض انتظامی معاملات کے باعث قریبی مدت میں دورے کے امکانات کم بتائے گئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور قونصلر امور پر رابطے جاری ہیں، تاہم سیاسی سطح پر اہم معاملات ابھی حل طلب ہیں۔
