..
بڈگام آپریشن، بھارتی فورسز کا لشکر طیبہ کمانڈر ہلاک کرنے کا دعویٰ
اسلام آباد: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے یوسمرگ علاقے میں سکیورٹی فورسز نے لشکر طیبہ سے وابستہ محمد آصف عرف ہاشم موسیٰ کو ایک کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا۔ بھارتی حکام کے مطابق محمد آصف مبینہ طور پر متعدد حملوں میں مطلوب تھا اور اس کے بارے میں پاکستان سے تعلق رکھنے کے دعوے بھی کیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے کارروائی کو کئی ماہ پر محیط انٹیلی جنس آپریشن کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان نے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس محمد آصف کو بھارتی حکام ہلاک شدہ شخص قرار دے رہے ہیں، وہ زندہ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں محمد آصف کو میڈیا کے سامنے پیش بھی کیا۔
ڈسٹرکٹ نیوز — خبر وہی، جو حقیقت کے قریب!

