اقلیتوں کے وجود پرسنگین سوالات ہندوتوا کے نظریہ پرقائم مودی حکومت اپنا اقتدار قائم رکھنے کیلئے اقلیتوں کے وجود کے درپے ہوگئی انتہا پسند جماعتوں بی جے پی اورآرایس ایس کے ایجنڈے کے تحت بھارت میں غیرہندو ہونا جرم بن گیا.
ہندوتوا سے متعلق حالیہ تحقیقاتی رپورٹ کےمطابق؛آرایس ایس کا متعصب ہندوتوا نظریہ ایک ایسی مذہبی شناخت کو بڑھاوا دیتا ہے، جو اس سے پہلے موجود نہیں تھی اکھنڈ بھارت ہندوتوا نظریہ کا خواب ہے جس کے مطابق ہندو ہی دنیا پرحکمرانی کریں گے،مسیحی سیاسی ورکرڈاکٹرجان دیال کے مطابق؛ہٹلرکی طرح ہندوتوا کے بانیوں نے بھی ایسے وطن کا تصورپیش کیا جس میں صرف ایک گروہ کوتمام اختیارات حاصل ہوں ندوتوا کے تحت بھارت میں ہندو مذہب، نسل اور قومیت کے علاوہ اسلام یا عیسائیت کیلئے کوئی جگہ نہیں، ماہرین کے مطابق؛بھارت میں ہندوتوا کی بڑھتی سیاست مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دیکراقلیتوں کے حقوق کو سنگین خطرات سے دوچارکررہی ہےہندو قوم پرستی کے سنگین ہوتے اثرات نے بھارت کے نام نہاد سیکولرازم اورجمہوریت کے کھوکھلے دعووں کا پول کھول دیا ہے
