اسلام آباد مانیٹرنگ ڈیسک:
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق نئی دہلی نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو طلب کرکے سرحد پار مبینہ دراندازی اور منشیات اسمگلنگ پر احتجاج کیا۔ بھارتی حکام نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کی جانب سے سرحد پار سرگرمیوں کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ پاکستان کی جانب سے ایسے بھارتی الزامات پر ماضی میں سخت اعتراضات سامنے آتے رہے ہیں
