اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔
درخواست پر جسٹس خادم حسین سومرو نے وکیل جی ایم چوہدری کی جانب سے پیش کیے گئے مؤقف کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔
درخواست گزار کی جانب سے عدالت سے دونوں ججز کی تعیناتی کے خلاف کارروائی اور انہیں عہدوں سے ہٹانے کی استدعا کی گئی تھی۔
عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔
