سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ میں ایک روز کی توسیع
12 سو عازمینِ حج نے مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہیں کروائی: ترجمان مذہبی امور
رہ جانے والے سرکاری عازمین حج دوسری قسط کی ادائیگی آج رات 12 بجے تک مکمل کر لیں
دوسری قسط جمع نہ کروانے والے عازمین حج کو انفرادی پیغامات بھی ارسال کیے جا رہے ہیں
رہ جانے والے عازمین حج کے لیے واجبات جمع کروانے کا آج آخری موقع ہے
آج عدم ادائیگی کی صورت میں درخواست منسوخ کر کے پہلی قسط واپس کر دی جائے گی
