خضدار (ڈسٹرکٹ نیوز): تحصیل زیدی کے علاقے میں مسلح افراد کی جانب سے چار افراد کو مبینہ طور پر اغوا کیے جانے کی اطلاع سامنے آئی ہے، جس کے بعد علاقے میں تشویش کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر اغوا کیے گئے افراد میں سابق تحصیلدار عبدالستار کا بیٹا بھی شامل ہے۔ واقعے کے بعد مغویوں کی بازیابی اور واقعے کی اصل صورتحال جاننے کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے کوششیں جاری ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں، تاہم پولیس یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال واقعے کی تصدیق یا اس حوالے سے کوئی تفصیلی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ مزید تفصیلات اور حتمی صورتحال کی تصدیق کا انتظار ہے۔
ڈسٹرکٹ نیوز — خبر وہی، جو حقیقت کے قریب
