خضدار: خضدار کے علاقے گورو، یونین کونسل ساسول میں گزشتہ روز ہونے والے ڈرون حملے میں ایک کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا کمسن محمد ایمن ولد یار محمد، سابق رکن قومی اسمبلی اور بی این پی کے رہنما میر عبدالروف مینگل کے کزن کا بیٹا بتایا جاتا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ڈرون حملے کے وقت محمد ایمن ایک ہوٹل میں موجود تھا، جہاں پیش آنے والے واقعے میں وہ جان کی بازی ہار گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں غم کی فضا پائی جاتی ہے، جبکہ اہلِ خانہ اور علاقہ مکینوں نے کمسن بچے کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
