امریکا نے سعودی عرب اور قطر میں دفاعی نظام مزید مضبوط کرنے کے لیے دو اضافی پیٹریاٹ میزائل دفاعی بیٹریاں روانہ کردی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ان میں سے ایک بیٹری سعودی عرب میں ایک اہم تیل تنصیب کی حفاظت کے لیے جبکہ دوسری قطر کی اہم گیس تنصیب کے دفاع کے لیے تعینات کی جائے گی۔
امریکی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد خطے میں موجود اتحادی ممالک کی اہم تنصیبات کو ممکنہ میزائل یا دیگر حملوں سے تحفظ فراہم کرنا اور دفاعی تعاون کے حوالے سے یقین دہانی کرانا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب اور قطر کو خدشہ ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان فوجی کشیدگی میں اضافہ ہوا تو ممکنہ جوابی کارروائی کے دوران خلیجی ممالک کی توانائی تنصیبات کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
اسی تناظر میں امریکا نے دونوں ممالک کے دفاعی انتظامات میں مزید مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے حوثیوں پر مدینہ میں بجلی کے ایک ڈسٹری بیوشن اسٹیشن کو نشانہ بنانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے، تاہم حوثی گروپ نے اس الزام کی تردید کی ہے
