راولپنڈی کے اولڈ ایئرپورٹ کے مقام پر این ای ایس ٹی کی باؤنڈری گرنے کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ واقعے کے بعد سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اولڈ ایئرپورٹ روڈ پر ٹریفک کی روانی کئی گھنٹوں سے متاثر ہے، جبکہ متعدد مقامات پر گاڑیوں کی آمدورفت تقریباً رک گئی۔ ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق باؤنڈری گرنے کے بعد گزشتہ تقریباً تین گھنٹوں سے ٹریفک کی صورتحال معمول پر نہیں آ سکی، جس کے باعث علاقے میں شدید ٹریفک دباؤ برقرار ہے۔
