کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سات روز کی کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 9 ڈالر کی سطح پر آگئی، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا ایک ہزار 400 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 23 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 201 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 28 روپے ہوگئی۔
چاندی کی عالمی قیمت بھی 20 سینٹس اضافے کے بعد 54 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 20 روپے مہنگی ہوکر 5 ہزار 878 روپے ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق 10 گرام چاندی کی قیمت میں 17 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 5 ہزار 39 روپے کی سطح پر آگئی۔
