کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے ہیں، جہاں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 42 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 415 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی قیمت میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی فی تولہ سونا 4 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 601 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 97 ہزار 750 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 146 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 111 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 125 روپے بڑھ کر 6 ہزار 96 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث زیورات خریدنے والے صارفین پر بھی اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔
