اسلام آباد (ڈسٹرکٹ نیوز) صدرِ مملکت نے ضلع گوادر کے علاقے شادی کور میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران میجر وجاہت وحید کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے وطنِ عزیز کے دفاع اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے شہید میجر وجاہت وحید کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
صدرِ مملکت نے ملک کے امن و استحکام اور عوام کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مسلسل قربانیوں اور پیشہ ورانہ خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔
