ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے اور کسی بھی مبینہ بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اسلام آباد میں ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کے تمام مراحل مکمل کرلیے ہیں۔ ان کے مطابق معاہدے کا مسودہ منظرعام پر آچکا ہے اور اس میں کوئی خفیہ شق شامل نہیں۔ معاہدے کا مقصد مشترکہ دفاعی تعاون ہے اور اس کی شقیں کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہیں۔
سجاد حیدر خان نے کہا کہ ہر ملک میں معاہدے کی توثیق کا اپنا طریقہ کار ہے اور ترکیہ کی پارلیمنٹ میں بھی اس کی توثیق کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قومی سلامتی اور سرحدوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
