لاہور کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد، پولیس کی قانونی کارروائی
لاہور (ڈسٹرکٹ نیوز): شہر کے مختلف مقامات سے دو افراد کی لاشیں ملنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
ایدھی ترجمان کے مطابق فیصل ٹاؤن کے علاقے کوٹھا پنڈ سے تقریباً 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، جبکہ داتا دربار کے علاقے سے 70 سالہ صابر علی کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس نے دونوں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کرکے ضروری قانونی کارروائی شروع کردی ہے
