استنبول: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا۔
اجلاس سے قبل ترک وزیر دفاع یاشار گولر نے پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی، جس میں ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلچوک بائرکتار اوغلو بھی شریک تھے۔
ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
واضح رہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی و تزویراتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
