عمرہ زائرین سے ویکسی نیشن فیس کے نام پر مبینہ اضافی وصولیوں کی شکایات سامنے آگئیں
مختلف نادرا سہولت مراکز میں عمرہ زائرین سے ویکسی نیشن کی مقررہ فیس سے زائد رقم لیے جانے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ شہریوں کا دعویٰ ہے کہ بعض مراکز پر اضافی رقم وصول کی جا رہی ہے، تاہم اس کی واضح تفصیل یا مکمل سرکاری رسید فراہم نہیں کی جاتی۔
متاثرہ افراد کے مطابق عمرہ سفر کے لیے ضروری ویکسی نیشن اور دیگر دستاویزات مکمل کرانے کے دوران انہیں مختلف مدات میں ایسی فیس بتائی جاتی ہے جو سرکاری مقررہ رقم سے زیادہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے باعث خصوصاً بزرگ افراد اور خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دستیاب معلومات کے مطابق پاک آئی ڈی ایپ پر انفلوئنزا ویکسی نیشن کی فیس 1,720 روپے جبکہ گردن توڑ بخار کی ویکسین کی فیس
