نوشہرہ میں انڈر پاس مکمل، سپاہی ماجد نواز شہید کے نام سے منسوب
پاک فوج کے انجینئرز نے خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں چھ ماہ کی مختصر مدت کے دوران انڈر پاس کی تعمیر مکمل کرلی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد مقامی آبادی کے لیے آمدورفت کو آسان بنانا اور ٹریفک کی روانی بہتر کرنا ہے۔
مقامی افراد کی خواہش پر تعمیر کیے گئے انڈر پاس کا افتتاح کور کمانڈر پشاور نے کیا۔ نو تعمیر شدہ انڈر پاس کو سپاہی ماجد نواز شہید کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
انڈر پاس میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے 100 کے وی اے کا متبادل جنریٹر بھی نصب کیا گیا ہے۔ منصوبے سے علاقے میں زمینی آمدورفت بہتر بنانے اور شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔
