پلندری، آزاد کشمیر: پلندری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے بعض سیاسی سرگرمیوں اور مبینہ انتشار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
مظاہرین نے احتجاج کے دوران نعرے لگائے اور علاقے میں امن و امان کے قیام اور معمولاتِ زندگی بحال رکھنے کے حق میں آواز بلند کی۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران پونچھ ڈویژن کے بعض علاقوں میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور احتجاجی سرگرمیوں کے باعث روزمرہ زندگی متاثر ہوئی ہے، جس پر عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔
مظاہرین کے مطابق موجودہ صورتحال سے نہ صرف شہریوں کے معمولات متاثر ہوئے بلکہ ان کے خیال میں تحریکِ آزادیٔ کشمیر بھی اس سے نقصان اٹھا رہی ہے۔
احتجاج کرنے والے شہریوں نے سیاسی انتشار کو مسترد کرتے ہوئے امن، استحکام اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
