وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں دوبارہ اضافہ کردیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کی گئی ہے۔
وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 26 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 392 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے ایک پیسہ سستا کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 399 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 2 اکتوبر 2026 سے ہوگا۔
وزارت توانائی کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی عالمی مارکیٹ میں پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔
اس سے ایک روز قبل حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تھی، جس کے بعد پیٹرول 387 روپے 40 پیسے اور ڈیزل 400 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر تھا۔
