وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق میں اپنے موجودہ کردار اور ذمہ داریوں کے مطابق ہی اپنا کام جاری رکھے گی۔
حویلی میں انتخابی جلسے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہونے کے بعد عوامی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور خطے کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
ایکشن کمیٹی سے متعلق سوال پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سے وابستہ بعض افراد ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت سرگرم ہیں۔
پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو جہاں انتخابی شکست کا سامنا ہوتا ہے، وہاں دھاندلی کے الزامات عائد کرنا اس کی روایت بن چکی ہے۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق میں “اسی تنخواہ پر” کام کرتی رہے گی
