چکوال ( ڈسٹرکٹ نیوز ) سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر (پیرا) جہلم شاہد ممتاز کو سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر چکوال کا اضافی چارج تفویض
کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ حکام کی جانب سے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہمایوں رشید بطور سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر چکوال فرائض سرانجام دے رہے تھے، تاہم ان کے لاہور راوی ٹاؤن تبادلے کے باعث چکوال میں سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر کی پوسٹ خالی ہو گئی تھی۔ محکمانہ امور میں تسلسل برقرار رکھنے کے پیش نظر شاہد ممتاز سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر (پیرا) جہلم کو چکوال کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔ وہ اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر چکوال کے فرائض بھی سرانجام دیں گے۔
