گوادر: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو ایف سی اہلکار کے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق گوادر میں راجی مچی کے دوران ہونے والے ایک جلسے میں ایف سی اہلکار شبیر بلوچ ہجوم کے مبینہ پتھراؤ کا نشانہ بنے تھے، جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ استغاثہ کے مطابق یہ واقعہ گوادر میں منعقدہ اجتماع کے دوران پیش آیا تھا۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا کا حکم دیا۔
