جہلم: (ڈسٹرکٹ نیوز) وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کے ویژن اور آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات پر روز مرہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے عوامی مسائل اور شکایات سنیں اور موقع پر ہی فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او جہلم نے متعلقہ پولیس افسران کو ٹیلی فون کر کے مسائل کے متعلق آگاہی لی اور ٹائم فریم کے مطابق حل کرنے کے احکامات صادر کیے۔شہریوں کے اجتماعی و انفرادی مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں،ڈی پی او جہلم عوام الناس اپنی شکایات کے سلسلہ میں بلا جھجک مل سکتے ہیں۔
