ڈسکہ، سیالکوٹ (بیورو چیف رانا اعظم کی رپورٹ)
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ یاسر گیلانی شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے اور خصوصی کلین اپ آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
اس سلسلے میں صوبائی وزیر بلدیات کی سیاسی ٹیم کے رکن اور مسلم لیگ (ن) ڈسکہ کے سٹی صدر محمد افضل منشاء نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ یاسر گیلانی سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر میں صفائی آپریشن کے منصوبے، دستیاب وسائل، سینٹری ورکرز کی تعیناتی اور مختلف علاقوں میں صفائی کے انتظامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
خصوصی صفائی آپریشن کے لیے تمام سینٹری ورکرز کو متحرک کر دیا گیا ہے، جبکہ آئندہ دو سے تین روز میں شہر بھر میں جامع کلین اپ آپریشن مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
