راولپنڈی: (ڈسٹرکٹ نیوز) اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر مری جناب ارشد اقبال سمیت متعلقہ محکموں کے افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے جناح ہال، جی پی او مری، مال روڈ مری اور لوئر بازار سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے دوران عوامی سہولیات، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ، سیکیورٹی انتظامات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔دورہ کے دوران جناح ہال میں بعض متعلقہ محکموں کا عملہ اپنی ڈیوٹی پر موجود نہ پایا گیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے حساس ایام کے پیش نظر تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں پوری سنجیدگی، مستعدی اور بروقت انجام دیں اور ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ادارے باہمی رابطے اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔دورے کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف مقامات پر جاری انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔
