ڈیرہ اسماعیل خان (ڈسٹرکٹ نیوز)
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ حکمت اللہ وزیر نے شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، عوامی اجتماعات، جلسوں، جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ پابندیاں 11 نومبر 2026 تک نافذ رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے تحت اسلحے کی نمائش، عوامی شاہراہوں پر خیمے لگانے اور عارضی ڈھانچے قائم کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
حکم نامے کے مطابق ایسے اجتماعات اور سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی جن سے امن و امان کی صورتحال خراب ہونے، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے یا شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹ پیدا ہونے کا خدشہ ہو۔
ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
