ڈسٹرکٹ نیوز: کوئٹہ میں شہریوں کو کم لاگت سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے جناح پیپلز ٹرین سروس کا افتتاح کردیا گیا۔ نئی ٹرین سروس کا مقصد شہر میں عوام کو نسبتاً سستی، محفوظ اور بہتر سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ حکام کے مطابق منصوبے سے روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کو فائدہ پہنچے گا اور پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری آئے گی۔
