مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ پیٹرول لیوی مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی میں امن و امان کی خراب صورتحال نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول لیوی میں فوری کمی کی جائے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن و امان کی بحالی کےلیے عملی اور نتیجہ خیز فیصلے کیے جائیں انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہمکرناحکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے مگر موجودہ حالات میں عام ادمی مہنگائی اور معاشی دباؤ کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہے مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی عوامی حقوق سستی اشیائے ضروریہ معاشی انصاف اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی ائینی اور پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
