کوئٹہ: کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 5 اور 6 ستمبر کو کوئٹہ سے روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی ان دونوں روز مکمل طور پر کوئٹہ تک نہیں پہنچے گی۔
ٹرین سروس جیکب آباد تک محدود
حکام کے مطابق 5 اور 6 ستمبر کو جعفر ایکسپریس کی سروس جیکب آباد تک محدود رہے گی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس محدود کرنے کا فیصلہ ریلوے ٹریک کی مرمت اور بحالی کے کام کے باعث کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ٹریک کی مرمت اور بحالی کا کام مکمل ہونے کے بعد کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔
