گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق قتل کیس، ملزم سعد عباسی پر فرد جرم عائد
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق کے قتل کے مقدمے میں ملزم سعد عباسی پر فرد جرم عائد کر دی، تاہم ملزم نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی، جہاں ملزم سعد عباسی کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی دو نومبر تک ملتوی کر دی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
