12 سالہ بچی کو بلیک میل اور نازیبا تصاویر شیئر کرنے کا جرم، دو ملزمان کو 10، 10 سال قید
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے 12 سالہ بچی کو بلیک میل کرنے اور اس کی نازیبا تصاویر شیئر کرنے کے مقدمے میں ملزمان ذیشان حیدر اور طیب شہزاد کو دس، دس سال قید اور مجموعی طور پر بیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے فیصلہ سناتے ہوئے پیکا ایکٹ کی دفعہ 22 کے تحت دونوں ملزمان کو سات، سات سال قید اور دس، دس لاکھ روپے جرمانے، جبکہ دفعہ 24 کے تحت تین، تین سال قید اور دس، دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
بچی کے والد کی مدعیت میں قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مقدمہ درج کیا تھا۔
