ڈیرہ اسماعیل خان (ڈسٹرکٹ نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے واقعات میں مجموعی طور پر پولیس اور ایف بی آر کے پانچ اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے رپورٹ طلب کرلی انہوں نے ابھایا پل کے قریب ایف بی آر کے چار اہلکاروں اور بنوں روڈ پر ایک ٹریفک اہلکار کی شہادت پر شہدا کے ساتھیوں اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیاانہوں نے کہا کہ شہید اہلکاروں نے فرائض کی بجا آوری میں جان قربان کرکے ہماری دھرتی پر احسان کیاانہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی۔
