ڈیرہ اسماعیل خان (ڈسٹرکٹ نیوز)پاکستان ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ کے مرکزی قائدین چوہدری محمد یاسین۔ شوکت علی انجم۔ اسد محمود۔ چوہدری عبدالرحمن آسی۔ حاجی انور کمال خان۔ افتخار احمد۔ محبوب اللہ اور دیگر نے حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کے ذیلی ادارےUNCHRکے اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہUNCHRکے تحت سینکڑوں ملازمین خصوصا ٹیچنگ عملہ نے 35 سال سے زائد خدمات سرانجام دئے ہیں اس لئے ان تمام ملازمین کو سوشل سیفٹی نٹ کے تحت پنشن اور دیگر مراعات دیئے جائے کیونکہ ایک طرف اقوام متحدہ کے اعلان کردہ انسانی حقوق کے عالمی منشور میں محنت کشوں کے حقوق کی ضمانت دی گئی ھے اور دوسرے جانب پاکستان میں ان کا ذیلی ادارہ UNCHRبیبس مردوخواتین ملازمین کا استحصال کررہا ھے اس لئے پاکستان ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ کا مطالبہ کہ فی الفور احتجاج کرنے ملازمین کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کریں اور ان کے جائز مطالبات فی الفور حل کریں۔
