*نصیرآباد : گھریلو تنازع پر شوہر کی فائرنگ، بیوی سمیت 3 افراد جاں بحقنصیرآباد کے علاقے اقبال ٹاؤن میں گھریلو رنجش کے باعث پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں شوہر کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی، ساس اور سسر کوصیرآباد گھریلو تنازع پر فائرنگ، بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق* نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو لڑائی جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

