لاہور میں ڈولفن اسکواڈ کی کارروائی، 8 سال سے مفرور 8 اشتہاری گرفتار
لاہور (ڈسٹرکٹ نیوز): ڈولفن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے طویل عرصے سے پولیس کو مطلوب 8 اشتہاری اور عدالتی مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد لاہور سمیت شیخوپورہ اور اوکاڑہ پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان میں سہیل، سجاول، یاسین اور دیگر شامل ہیں۔ تمام ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیا گیا۔
