اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران رینجرز اہلکاروں کو کچلنے سے متعلق مقدمے میں ملزم ہاشم عباسی کی میڈیکل بورڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق ملزم ذہنی طور پر صحت مند ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ملزم کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری رکھی جا سکتی ہے، جبکہ آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید گواہوں کو طلب کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔
عدالتی کارروائی کے دوران بتایا گیا کہ اب تک مقدمے میں پانچ گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27 جولائی تک ملتوی کر دی۔ یہ مقدمہ تھانہ رمنا میں درج ہے